آداب مجلس از میاں محمد شاہد شفیق

آداب مجلس
از
میاں محمد شاہد شفیق

اسلام زندگی کے ہر شعبے میں کامل رہنمائی کرنے والا دین ہے جو انسان کو ہر طرح کی اخلاقی تربیت مہیا کرتا ہے
لہذا آداب مجلس کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات مختصرا درج ذیل ہیں
فرمان خدا تعالی
يا ايها الذين امنوا اِذَا قِیلَ لَکُم تَفَسَّحُوا فِی المَجٰلِسِ فَافسَحُوا
(المجادلہ11)
اے ایمان والو ! جب تمہیں کہا جائے کہ مجلس میں جگہ کشادہ کردو (آنے والوں کیلئے ) تو کشادگی کر دیا کرو

محافل میں منتظمین کے اعلان کشادگی پہ عمل کرنا چاہیے

فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

لا یقیم الرجل الرجل من مجلس ثم یجلس فیہ ولکن تفسحوا و توسعوا
کوئی شخص کسی دوسرے جو اٹھا کر اسکی جگہ نہ بیٹھے لیکن کشادگی اور وسعت کر دیا کرو (یعنی آنے والے کیلئے جگہ بنا دیا کرو تاکہ وہ کھڑا نہ رہے اور تنگی محسوس نہ کرے)

من قام من مجلسہ ثم رجع الیہ فھو احق بہ

جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ (کر چلے جانے کے بعد) دوبارہ آجائے تو وہی ا س جگہ کا زیادہ حقدار ہے

  آج کل اکثر اوقات لوگ اٹھنے پر بطور علامت کوئی چیز رومال وغیرہ رکھ جاتے ہیں لہذا ان کے حق کا خیال کرنا چاہیے

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا