تازہ کاوش استغاثہ

تازہ کاوش
استغاثہ

حال خستہ ہے،  خدارا  یانبی امداد کن
غم زدوں نے پھر پکارا یانبی امداد کن

ہوگیا مشکل گزارہ یانبی امداد کن
ہو کرم کا اک اشارہ یانبی امداد کن

اب چمک جائے صحابہ کے وسیلے سے مری 
قسمتِ  بد  کا  ستارہ  یا نبی  امداد کن

مشکلوں کو بھی مصیبت سی پڑی ہے سن ذرا
جب کبھی  میں نے پکارا یا نبی امداد کن

مشکلوں میں ہم پکاریں گے نبی کو بر ملا
جب صحابہ  نے پکارا یا نبی  امداد کن

واصلِؔ نا شاد کو کر دو شہا اب شاد تم
بے کسوں کے ہو سہارا یانبی امداد کن

#از غلام فرید واصل

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا