مرد بھی بانجھ ہوسکتا ہے :میاں شاہد شفیق

*مرد بھی بانجھ ہوسکتا ہے*
✍🏻میاں شاہد شفیق
27_8_19
ہمارے معاشرے کا ایک ناسور اور المیہ یہ ہے کہ بے اولادی کا ذمہ عورت کے سر ڈال کر اسے ملامت و طعن کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بلکہ اب تو اس بناء پر طلاق دینا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔
جبکہ حقیقت کچھ اور ہے
صاحب حاشیۃ الجمل نے سورۃ الشوری کی آیت نمبر 50

*و یجعل من یشاء عقیما*
*وہ (اللہ)جسے چاہے بانجھ بناتا ہے*

کے تحت *عقیم(بانجھ)* کی تعریف کی

*العقیم الذی لایولد لہ ، یطلق علی الذکر و الانثی*

''اولاد پیدا نہ کرسکنے والے کو بانجھ کہتے ہیں چاہے وہ مرد ہو چاہے عورت''

جدید Medical research کے مطابق یہ بات مزید واضح ہوچکی کہ بے اولادی یا صرف بیٹیوں کی پیدائش میں عورت کا نقص یا قصور نہیں، مرد بھی اس کا قصور وار ہوتا ہے بلکہ زیادہ تر تو اس کا زیادہ قصور مرد کی جانب سے ہوتا ہے۔

خدارا معاشرے کے اس ناسور کو ختم کیجئے اس بناء پر عورتوں پہ ظلم بند کی کیجئے اور اردو کے ایک محاورہ *اپنے گریبان میں جھانکو* پہ عمل کیجئے۔

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا