Posts

Showing posts from 2018

تازہ کاوش استغاثہ

تازہ کاوش استغاثہ حال خستہ ہے،  خدارا  یانبی امداد کن غم زدوں نے پھر پکارا یانبی امداد کن ہوگیا مشکل گزارہ یانبی امداد کن ہو کرم کا اک اشارہ یانبی امداد کن اب چمک جائے صحابہ کے وسیلے سے مری  قسمتِ  بد  کا  ستارہ  یا نبی  امداد کن مشکلوں کو بھی مصیبت سی پڑی ہے سن ذرا جب کبھی  میں نے پکارا یا نبی امداد کن مشکلوں میں ہم پکاریں گے نبی کو بر ملا جب صحابہ  نے پکارا یا نبی  امداد کن واصلِؔ نا شاد کو کر دو شہا اب شاد تم بے کسوں کے ہو سہارا یانبی امداد کن #از غلام فرید واصل

آداب مجلس از میاں محمد شاہد شفیق

آداب مجلس از میاں محمد شاہد شفیق اسلام زندگی کے ہر شعبے میں کامل رہنمائی کرنے والا دین ہے جو انسان کو ہر طرح کی اخلاقی تربیت مہیا کرتا ہے لہذا آداب مجلس کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات مختصرا درج ذیل ہیں فرمان خدا تعالی يا ايها الذين امنوا اِذَا قِیلَ لَکُم تَفَسَّحُوا فِی المَجٰلِسِ فَافسَحُوا (المجادلہ11) اے ایمان والو ! جب تمہیں کہا جائے کہ مجلس میں جگہ کشادہ کردو (آنے والوں کیلئے ) تو کشادگی کر دیا کرو محافل میں منتظمین کے اعلان کشادگی پہ عمل کرنا چاہیے فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لا یقیم الرجل الرجل من مجلس ثم یجلس فیہ ولکن تفسحوا و توسعوا کوئی شخص کسی دوسرے جو اٹھا کر اسکی جگہ نہ بیٹھے لیکن کشادگی اور وسعت کر دیا کرو (یعنی آنے والے کیلئے جگہ بنا دیا کرو تاکہ وہ کھڑا نہ رہے اور تنگی محسوس نہ کرے) من قام من مجلسہ ثم رجع الیہ فھو احق بہ جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ (کر چلے جانے کے بعد) دوبارہ آجائے تو وہی ا س جگہ کا زیادہ حقدار ہے   آج کل اکثر اوقات لوگ اٹھنے پر بطور علامت کوئی چیز رومال وغیرہ رکھ جاتے ہیں لہذا ان کے حق کا خیال کرنا چاہیے

نعت در زمینِ مفتیِ اعظم ہند علیہ الرحمہ تازہ کاوش

نعت در زمینِ مفتیِ اعظم ہند علیہ الرحمہ تازہ کاوش  غم کے ماروں کو سینے لگا کر چلے ہر کسی کو دیوانہ بنا کر چلے جس کو چاہا اسے بخشوا کر چلے شافعِ عاصیاں مسکرا کر چلے  نازکی کا تصور بھی ممکن نہیں  تلوے،جبریل ”لب“ سے لگا کر چلے ہر نبی مقتدی آپ کا ہے بنا  آپ ایسی نماز اک ادا کر چلے تیری ہر اک ادا، جاں فزا، سرورا ہر ادا کو دیوانے ادا کر چلے قرض جابر کا جلدی ہوا ہے ادا احمدِ مصطفی جب دعا کر چلے واصلِ پُر خطا پر یہ کر دو عطا سر ترے نام پر یہ کٹا کر چلے از غلام فرید واصلؔ

مشعال کو ھجوم نے قتل کیا

#لبرل_منافقت مشال خان کو ہجوم نے مارا لبرلز کے رنڈی رونے شروع ہوگئے کیس کا فیصلہ نو مہینے میں سنا دیا گیا ٹھیک اسی طرح حافظ نعیم کو ہجوم نے دہشتگرد قرار دے کر مار دیا تین سال ہوگئے کیس کا فیصلہ ہی نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔ اس کے حق میں کسی لبرل اور انسانیت کے علمبردار نے آوازیں نہیں اٹھائی کیونکہ وہ مولوی تھا اس کے حق میں آوازیں اٹھانے سے یورپ کے ویزے نہیں ملنے تھے نہ امریکی ڈالرز سے جیب گرم ہونی تھی۔۔۔۔۔۔ نوٹ کوئی ایک لبڑل دانشوڑ دکھا دیں جس نے زور و شور سے حافظ نعیم کے لیے آواز اٹھائی ہو۔۔۔۔۔۔ سالار سکندر

امت_کو_مشکل_میں_مت_ڈالئے از میاں محمد شاہد شفیق

امت_کو_مشکل_میں_مت_ڈالئے از میاں محمد شاہد شفیق حدثنا يحيى، حدثنا وكيع، عن شعبة، عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم، بعث معاذا وأبا موسى إلى اليمن قال: «يسرا ولا تعسرا، وبشرا ولا تنفرا، وتطاوعا ولا تختلفا» (بخاری شریف 3038) حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابوبردہ کو یمن بھیجتے ہوئے سرکار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم دونوں آسانی پیدا کرنا مشکلات پیدا نہ کرنا ، لوگوں کو خوش رکھنا متنفر نہ کرنا اور دونوں ایک جیسی بات کہنا اختلاف نہ کرنا عن أبي حازم قال: كنت خلف أبي هريرة وهو يتوضأ للصلاة، وكان يغسل يديه حتى يبلغ إبطيه فقلت: يا أبا هريرة ما هذا الوضوء؟ فقال لي: يا بني فروخ أنتم هاهنا لو علمت أنكم هاهنا ما توضأت هذا الوضوء (نسائی 149) ایک مرتبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور ہاتھوں کو بہت اوپر تک دھویا ایج آدمی نے اعتراض کیا کہ ہاتھ دھونے میں اس قدر مبالغہ کیوں؟؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جوابا ارشاد فرمایا اگر مجھے معلوم ہوتا تم دیکھ رہے ہو تو میں ایسا ہرگز نہ کرتا امت مسلمہ کے ایک فرد کو الجھن سے بچانے کے لئے حضرت ابوہریرہ رضی