Posts

Showing posts from October, 2017

نظریہ خود بخود: از اسرار احمد صدیقی

نظریہ خودبخود : کیا آپکو معلوم ہے امریکہ نے جب جاپان پر ایٹم بم سے حملہ کیا تو کیا ہوا؟ ایٹم بم کے پھٹتے ہی جاپان میں نئے نئے جزیرے بن گئے وہاں پہاڑیوں کا ایک نیا سلسلہ وجود میں آگیا صرف یہ ہی نہیں ان پہاڑوں سے آبشار بھی جاری ہوگئے اور پھر گلیشیئرز کا ایک لامتناہی سلسلہ چل پڑا انسانوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جاپان میں جگہ جگہ پودے، درخت اور قیمتی جڑی بوٹیاں پیدا ہوگئیں قدرتی معدنیات کی فراوانی ہوگئی جاپان میں بلند و بالا عمارتیں اس ایٹمی حملے کے بعد خود بخود وجود میں آگئیں۔ آپکو میری ان باتوں میں شکوک و شبہات ہیں تو ذرا نہیں پورا سوچئے جب ایک ایٹم کے پھٹنے سے ساری کائنات خود بخود بن گئی تو ہزاروں ٹن ایٹم پھٹنے کے بعد کیا یہ سب خود بخود ممکن نہیں؟ نظریہ خود بخود والوں ذرا نہیں پورا سوچو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرار احمد صدیقی

خشوع و خضوع کا معنی از عتیق الرحمن نوشاہی

#خشوع_و_خضوع_کے_معنٰی نماز میں #عاجزی ظاہر کرنے کو #خضوع اور #نگاہیں_نیچی رکھنے کو #خشوع کہا جاتا ہے. بعض علماء نے کہا #ظاہری_عجز (عاجزی) #خضوع ہے اور #دل_کا_عجز (عاجزی)  #خشوع ہے. #مراٰۃ_المناجیح_جلد_2_صفحہ_27 #عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

پانچ وصیتیں از عتیق الرحمن نوشاہی

#پانچ_وصیتیں. #نبی_اکرم صلی الله علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: "معراج والی رات میرے #رب نے مجھے پانچ وصیتیں کی" 1: اپنا دل آپ دنیا کے ساتھ نہ لگائیں کیونکہ میں نے دنیا کو آپ کے لئے پیدا نہیں فرمایا. 2: اے حبیب صلی الله علیہ و سلم آپ اپنی محبت میرے لئے کریں کیونکہ آپ کا پلٹنا میری طرف ہے. 3: جنت کو طلب کرنے کی کوشش کریں. 4: آپ مخلوق سے مایوس رہیں کیونکہ مخلوق کے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں ہے. 5: آپ تہجد کی نماز پڑھنے پر ہمیشگی اختیار کریں کیونکہ نصرت و مدد قیام اللیل سے حاصل ہوتی ہے. #نزھةالواعظین_جلد_1_صفحہ_409 #عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

گناہ کی ترغیب از عتیق الرحمن نوشاہی

گناہ کی ترغیب: #امام_احمد_رضا_خاں_بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: جو کسی کو #گناہ کی #ترغیب دے کر لے جائے وہ اُس کا #شیطان ہے. #فتاوٰی_رضویہ_جلد_13_صفحہ_656 #عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

حسن اخلاق. از عتیق الرحمن نوشاہی

#حسن_اخلاق #ابو_علی_الدقاق علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : الله تعالی نے اپنے انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام کو کئی اوصاف سے نوازا مگر جب بھی اپنے انبیاء کی کسی صفت کی #تعریف بیان کی تو صرف #حسن_اخلاق کی تعریف بیان کی. #الرسالةالقشىرية_صفحہ_226_دارالکتاب_العربی #عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

کیا امام ابن جریر ...طبری رحمہ اللہ ....شیعہ تھے ..؟ از ابوبکر قدوسی

کیا امام ابن جریر ...طبری رحمہ اللہ ....شیعہ تھے ..؟ ' ہم خود بنی امیہ کے ثنا خوان ہیں ...حکومت اسلامیہ کے قیام میں ان کی خدمات کے معترف بھی -اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ جب تک بنی امیہ کی حکومت رہی ، اسلام بہت حد تک اپنی اصلی صورت میں ایوان حکومت اور عوام میں موجود رہا - اس کا سبب شائد یہ بھی تھا کہ بنو امیہ نے اپنی اصل یعنی عربیت سے کنارا نہ کیا تھا اور نہ اسلامی راویات کو اپنی زندگی سے نکالا تھا - .مگر چند  دوستوں کی طرف سے تاریخ طبری کی بعض روایات اور امام طبری کی بعض کتب کے سبب ان پر شیعہ ہونے کی تہمت لگائی جاتی ہے ... دل چسپ امر ہے کہ یہی دوست دفاع بنی امیہ کے لیے بے دھڑک طبری کی راویات لے کر بھی آتے ہیں ...حیرانی اس کی ہے کہ ناصبیت کے زہر سے پراگندہ اس سوچ کے حاملین ایسے میں ان کی شان دار تفسیر کو جان بوجھ کر فراموش کر جاتے ہیں ...کہ جس تفسیر کے بغیر آپ ایک قدم نہیں چل سکتے ...امام ابن تیمیہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے پاس جتنی تفاسیر ہیں ان میں سب سے صحیح طبری کی تفسیر ہے ...اس تفسیر کو ائمہ کرام "ام التفاسیر " بھی قرار دیتے ہیں "- امام نووی ؒ فرماتے ہیں: "پ

ایک میت کی نصیحت:

ایک میت کی نصیحت چند ہفتے پہلے ایک کویتی کاتبہ نادیہ الجار اللہ رحمہا اللہ کا انتقال ہوا اور اپنی موت سے پہلے اس نے یہ نصیحت لکھی : میں اپنی موت پر افسوس ہرگز نہیں کروں گی اور میں اپنے جسم  کی کوئی پرواہ نہیں کروں گی پس مسلمان اپنے جو فرائض انجام دیں گے وہ یہ ہیں: 1۔مجھے اپنے کپڑوں سے جدا کر دیں گے 2۔مجھے نہلائیں گے 3۔مجھے کفن پہنائیں گے 4۔مجھے اپنے گھر سے نکال باہر کریں گے 5۔مجھے اپنے نئے گھر  یعنی قبر تک پہنچائیں گے 6۔اور بہت سے لوگ میرے جنازے کے ساتھ آئیں گے بلکہ بہت سے تو مجھے دفنانے کے لیے اپنی مصروفیات اور مشغولیات سے وقت فارغ کر کے آئیں گے اور بہت سے تو میری یہ نصیحت بھی بھلا دیں گے اور ایک دن ۔۔۔ 7۔ میری چیزوں سے وہ خلاصہ پائیں گے ۔۔۔ میری چابیاں میری کتابیں میری سوٹ کیس یا بیاگیں میرے جوتے میرے کپڑے اور اس طرح ۔۔۔ اور اگر میرے گھر والے اگر متفق ہوں تو وہ یہ صدقہ کریں گے تاکہ مجھے اس سے نفع پہنچے ۔۔ یاد رکھو کہ دنیا مجھ پر غم ہرگز نہیں کرے گی ۔۔اور نہ ہی دنیا کی حرکت رکے گی ۔۔۔ اور تجارت وکاروبار چلتی رہے گی ۔۔ اور میرا وظیفہ شروع ہو جائے گا جسے غیر لے لی

پاکستان اور امریکہ:

پاکستان کا تیمور مزائل 17 ہزار کلومیٹر کی پرواز کر سکتا ہے جو براہ راست واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور پینٹاگان کو نشانہ بنا سکتا ہے امریکہ پاکستان کو فتح کرنے کا موقع ضائع کر چکا ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا جب دو لاکھ کے قریب نیٹو فورسز ملکر افغانستان میں فتح حاصل نہ کر سکیں تو اب نیٹو کی مدد کے بغیر چند ہزار مزید امریکی آکر کونسا تیر مار لینگے؟ جب کراچی سے خیبر تک بکھرے ہوئے کوئی لاکھ کے قریب ٹی ٹی پی، بی ایل اے، القاعدہ اور ایم کیو ایم کے دہشت گرد ملکر پاکستان کو کمزور نہ کر سکے تو اب ان کے بچ جانے والے چند سو کارندے کیا کر لینگے؟ جس وقت جارج بش نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تھی اس وقت وہ واقعی ایسا کر سکتا تھا۔ اس وقت پاکستان کے پاس آپشنز محدود تھے۔ ہماری میزائل رینج محض چند سو کلومیٹر تک تھی۔ چین اس وقت نہ اتنی بڑی معاشی طاقت بنا تھا نہ اسکی دفاعی طاقت کی یہ حالت تھی۔ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات خراب تھے۔ خطے میں کوئی خاص امریکن فورسز اور اڈے موجود نہیں تھیں ( پاکستانی میزائلز ٹیکنالوجی میں ترقی کے بعد ان اڈوں کو امریکہ کی طاقت نہیں کمزوری سمجھئے) اور اس وقت امریکہ اپنے جوبن پر

ہماری شہادت کا جائزہ:

ہماری شہادت کا جائزہ: عہد ساز شخصیت،کشادہ دل شخصیت،بانی جماعت اسلامی محترم جناب سید ابوالاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی فکر انگیز،ایمان افروز تقریر "شہادت حق"چھٹاحصہ *ہماری قولی شہادت کا جائزہ   پہلے قولی شہادت کا جائزہ لیجیے ہمارے اندر ایک بہت ہی قلیل گروہ ایسا ہے جو کہیں انفرادی طور پر اور کہیں اجتماعی طور پر زبان و قلم سے اسلام کی شہادت دیتا ہے اور اس میں بھی ایسے لوگ شاید انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں جو اس شہادت کو اس طرح ادا کررہے ہیں جیسا اس کے ادا کرنے کا حق ہے-اس شر ذمہ قلیل(یعنی بہت چھوٹے گروہ) کو اگر آپ الگ کرلیں تو آپ دیکھیں گے کہ مسلمانوں کی عام شہادت اسلام کے حق میں نہیں بلکہ اس کے خلاف جارہی ہے-ہمارے زمیندار شہادت دے رہے ہیں کہ اسلام کا قانون وراثت غلط ہے اور جاہلیت کے رواج صحیح ہیں-ہمارے وکیل اور جج اور مجسٹریٹ شہادت دے رہے ہیں کہ اسلام کے سارے ہی قوانین غلط ہیں-بلکہ اسلامی قانون کا بنیادی نظریہ ہی قابل قبول نہیں ہے اور صحیح صرف وہ قوانین ہیں جو انسانوں نے وضع کیے ہیں-ہمارے معلم اور پروفیسر اور تعلیمی ادارے شہادت دے رہے ہیں کہ فلسفہ و حکمت،تاریخ و اجتماعات،معا