امت_کو_مشکل_میں_مت_ڈالئے از میاں محمد شاہد شفیق

امت_کو_مشکل_میں_مت_ڈالئے
از
میاں محمد شاہد شفیق

حدثنا يحيى، حدثنا وكيع، عن شعبة، عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم، بعث معاذا وأبا موسى إلى اليمن قال: «يسرا ولا تعسرا، وبشرا ولا تنفرا، وتطاوعا ولا تختلفا»
(بخاری شریف 3038)

حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابوبردہ کو یمن بھیجتے ہوئے سرکار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تم دونوں آسانی پیدا کرنا مشکلات پیدا نہ کرنا ، لوگوں کو خوش رکھنا متنفر نہ کرنا اور دونوں ایک جیسی بات کہنا اختلاف نہ کرنا

عن أبي حازم قال: كنت خلف أبي هريرة وهو يتوضأ للصلاة، وكان يغسل يديه حتى يبلغ إبطيه فقلت: يا أبا هريرة ما هذا الوضوء؟ فقال لي: يا بني فروخ أنتم هاهنا لو علمت أنكم هاهنا ما توضأت هذا الوضوء
(نسائی 149)
ایک مرتبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا اور ہاتھوں کو بہت اوپر تک دھویا ایج آدمی نے اعتراض کیا کہ ہاتھ دھونے میں اس قدر مبالغہ کیوں؟؟
آپ رضی اللہ عنہ نے جوابا ارشاد فرمایا
اگر مجھے معلوم ہوتا تم دیکھ رہے ہو تو میں ایسا ہرگز نہ کرتا

امت مسلمہ کے ایک فرد کو الجھن سے بچانے کے لئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے تئیں سمجھے جانے والے استحبابی امر سے معذرت خواہانہ رویہ منتخب فرمایا

درج بالا دو روایات میں مسلمان مبلغین و علماء کے لئے خصوصی توجہ طلب پیغام ہے

#MSS_Naqshbandi

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا