Posts

Showing posts from August, 2017

اہل کتاب :

اہل کتاب کی طرح نہ ہو جانا: قرآن کریم میں ہے: {وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَ اخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡبَیِّنٰتُ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ} اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور جب ان کے پاس واضح نشانیاں آچکیں اس کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے اور انہی لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے. (آل عمران:105) وضاحت: یہ اشارہ ان امتوں کی طرف ہے جنہوں نے خدا کے پیغمبروں سے دین حق کی صاف اور سیدھی تعلیمات پائیں مگر کچھ مدت گزر جانے کے بعد اساس دین کو چھوڑ دیا اور غیر متعلق ضمنی و فروعی مسائل کی بنیاد پر الگ الگ فرقے بنانے شروع کر دیے پھر فضول و لایعنی باتوں پر جھگڑنے میں ایسے مشغول ہوئے کہ نہ انہیں اس کام کا ہوش رہا جو اللہ نے ان کے سپرد کیا تھا اور نہ عقیدہ و اخلاق کے ان بنیادی اصولوں سے کوئی دلچسپی رہی ،جن پر درحقیقت انسان کی فلاح و سعادت کا مدار ہے۔ #islam #firqy

کوئی قوم عزت و وقار سے زندہ و سلامت نہیں رہ سکتی،جب تک

اتفاق و اتحاد: کوئی قوم عزت و وقار سے زندہ و سلامت نہیں رہ سکتی،جب تک اس کے افراد میں اتفاق و اتحاد نہ ہو. (تفسیر ضیاء القرآن،جلد اول،ص258) از #احسان_اللہ کیانی

پائدار اتحاد:

پائدار اتحاد: کوئی اتحاد پائندہ و پائدار نہیں ہو سکتا ،جب تک محکم اور حقیقی بنیادوں پر اسکی عمارت نہ تعمیر کی گئی ہو. (تفسیر ضیاء القرآن،جلد اول ،ص258) از #احسان_اللہ کیانی

وضو اور مسواک

اگر وضو کے وقت مسواک پاس نہ ہو،تو انگلی سے دانت صاف کر لینا بھی سنت ہے. (الھدایۃ،کتاب الطھارات) از #احسان_اللہ کیانی

موت کا مقررہ وقت

موت: موت کا مقررہ وقت ہمیں معلوم نہیں ہے،اس لیے ہمیں ہر لمحہ اس کے لیے مستعد رہنا چاہیے کسی لمحہ میں بھی نافرمانی کی جرأت نہ کی جائے ،مَبادا ہماری موت کے لیے یہی لمحہ مقرر ہو. (تفسیر ضیاء القرآن،ج اول،ص258) وضاحت: مُستَعِد= تیار مَبَادا =خدانخواستہ   ،اللہ نہ کرے  ،ایسا نہ ہو از #احسان_اللہ کیانی 16-اگست-2017

کیا اونٹ کو نحر کرنا سنت ہے.. ؟؟

سوال:---کیا اونٹ کو نحر کرنا سنت ہے.. ؟؟ جواب:---اونٹ کو نحر کرنا اور گائے بکری وغیرہ کو ذبح کرنا سنت ہے (فتاوی عالمگیری) سوال:---نحر کسے کہتے ہیں.. ؟؟ جواب:---حلق کے آخری حصہ میں نیزہ مار کر رگیں کاٹنے کو نحر کہتے ہیں (بہار شریعت) سوال:---کیا اونٹ کو تین جگہ سے ذبح کرنا چاہیے.. ؟؟ جواب:---یہ جو مشہور ہے کہ اونٹ کو تین جگہ سے ذبح کیا جاتا ہے،یہ بالکل غلط ہے اور ایسا کرنا مکروہ ہے ،کیونکہ یہ بلاوجہ ایذا دینا ہے (بہار شریعت) از #احسان_اللہ کیانی 17-اگست-2017

اتفاق و اتحاد:

اتفاق و اتحاد: علامہ قرطبی نے فرمایا اور خوب فرمایا: اللہ تعالی نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اعتقادا اور عملا کتاب و سنت کی رسی مظبوطی سے پکڑ لیں ہمارے اتحاد کا صرف یہی سبب ہے اور صرف اسی طرح اتفاق و اتحاد کی نعمت میسر آسکتی ہے جس سے ہمارے دین و دنیا کے حالات سنور سکتے ہیں. (تفسیر ضیاء القرآن،جلد اول،ص259) از #احسان_اللہ کیانی 18-اگست-2017

طِلِسْمِ ہوش رُبا:

طِلِسْمِ ہوش رُبا: اہل مکہ غالبا اسی وجہ سے آپ کو ساحر کہتے تھے کیونکہ انکی بڑی بڑی قد آور شخصیتیں رسول مبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے طلسم ہوش رُبا کے سامنے ڈھیر ہوگئی تھیں. (ضیاء النبی،جلد ششم،ص17) وضاحت: طِلِسْمِ ہوش رُبا {طِلِس + مے + ہوش  + رُبا} ہوش اڑانے والا جادو از #احسان_اللہ کیانی 18-اگست-2017