نظریہ خود بخود: از اسرار احمد صدیقی

نظریہ خودبخود :
کیا آپکو معلوم ہے امریکہ نے جب جاپان پر ایٹم بم سے حملہ کیا تو کیا ہوا؟
ایٹم بم کے پھٹتے ہی جاپان میں نئے نئے جزیرے بن گئے
وہاں پہاڑیوں کا ایک نیا سلسلہ وجود میں آگیا صرف یہ ہی نہیں ان پہاڑوں سے آبشار بھی جاری ہوگئے
اور پھر گلیشیئرز کا ایک لامتناہی سلسلہ چل پڑا
انسانوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا
جاپان میں جگہ جگہ پودے، درخت اور قیمتی جڑی بوٹیاں پیدا ہوگئیں
قدرتی معدنیات کی فراوانی ہوگئی
جاپان میں بلند و بالا عمارتیں اس ایٹمی حملے کے بعد خود بخود وجود میں آگئیں۔
آپکو میری ان باتوں میں شکوک و شبہات ہیں تو ذرا نہیں پورا سوچئے
جب ایک ایٹم کے پھٹنے سے ساری کائنات خود بخود بن گئی تو ہزاروں ٹن ایٹم پھٹنے کے بعد کیا یہ سب خود بخود ممکن نہیں؟

نظریہ خود بخود والوں ذرا نہیں پورا سوچو۔۔۔۔۔۔۔۔
اسرار احمد صدیقی

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا