میلاد النبی ﷺ کیوں ؟۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی

میلاد النبی ﷺ کیوں ؟۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی
درویش پوچھنے لگا :ہر سال میلاد کیوں مناتے ہیں ہم ؟
کبھی  سوچا ؟۔۔۔
یہ جاننا بہت ضروری ہے ہم میلاد کیوں مناتے ہیں ؟ بارہ ربیع الاول بنیادی طور  پر کیاہے ؟
۱۲ ربیع الاول رسول اللہ ﷺ سے  تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔۔۔۔۔
سنو سنو !!! یکدم درویش   نے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا
مجرم بخش دئیے جاتے ہیں باغی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔باغی مت بن جانا  اللہ کے نبی ﷺ کا  ۔۔۔۔باغی مت بننا
باغی کی گردن کٹتی ہے ۔۔۔۔باغی کو پھانسی لگتی ہے ۔۔۔۔
میں نے درویش سے پوچھا :اللہ و رسول ﷺ سے بھی کوئی بغاوت کر سکتا ہے ؟
ختمِ نبوت ﷺکی تبدیلی کیا ہے ؟ ناموسِ رسالت ﷺ میں تبدیلی کیا ہے ؟
یہ بغاوت ہے ،بغاوت ہے ۔۔۔بغاوت ہے ۔۔۔۔درویش  کی آنکھوں میں جلال اتر آیا ۔
دیکھو دیکھو  ! !!!!میری نگاہ سے دیکھو اس منظر کو ۔۔۔درویش کی نگاہیں خلا کو چیررہی تھیں ۔
یہ محفل دیکھو ۔۔۔۔یہ جلسہ دیکھو ۔۔۔
اس میں انبیاء تشریف فرما ہیں ۔۔۔۔ان میں سیدنا آدم علیہ السلام بھی ہیں تو اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام بھی ہیں موسیٰ کلیم اللہ اللہ بھی عیسی روح اللہ بھی ہیں۔۔۔۔۔آدم تا عیسیٰ علیھم السلام سبھی تو موجو ہیں ۔
اہلِ نور کی محفل ۔۔۔۔اللہ کے پیاروں کی محفل ۔۔۔۔
لیکن بات کیا ہو رہی ہے ؟بیان کیا ہو رہا ہے ؟ بتا یا کیاجا رہا ہے ؟
سُنو سنو !!!!
عہد لیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔ وعدہ لیا جا رہا ہے ۔۔۔۔ درویش کے چہرے پر دھیمی دھیمی سی مسکراہٹ آنے لگی تھی ۔
میں نے درویش کو مسکراتے دیکھا تو پوچھا :بابا جی کس سے عہد لیا جا رہا ہے ۔
انبیاء سے لیا جا رہا ہے ۔۔۔۔درویش کی مسکراہٹ گہری ہوتی چلی  گئی ۔
وَاِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِيْثَاقَ النَّبِيّٖنَ
اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا
میں نے پوچھا :عہد کیا لیا جا رہا ہے ؟
تم بھی سُنو!!!!ہاں ہاں تم بھی سُنو !!!!! عظمتِ مصطفےٰ ﷺ کا تذکرہ ہو رہا ہے ۔
لَمَآ اٰتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَلَتَنْصُرُنَّهٗ
جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول  کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے  تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا۔
کیا سمجھے ؟محبوبِ خدا کسی نبی کے زمانے میں تشریف لائیں ان پر ایمان لانا
کس سے کہا ؟ انبیاء سے
پھر کیا کہا : ضرور ضرور میرے محبوب کی مدد کرنا
دین اسلام کی مدد کرنا ۔۔۔۔۔محمد عربی ﷺ کے دین کی مدد کرنا ۔۔۔۔۔اب سکہ صرف نبی کریم ﷺ کا چلے گا ختم ِ نبوت  کی بات  ہورہی  ہے  سمجھنے کی بات ہے ۔۔۔۔۔
دیکھو دیکھو ! میرےنوجوان ! اللہ کے نبی ﷺ کی مدد درحقیقت نبی کریم ﷺ کے دین کی مدد ہے کوئی ختم نبوت کے معاملے میں نقب نہ لگانے پائے جو بن سکے کرو ۔۔۔۔۔۔۔
محفل ابھی بھی جاری ہے درویش کی آنکھوں میں چمک بڑھ سی گئی ۔۔۔۔
معلوم ہے اب کیا بات ہو رہی ہے ؟
میں نے پوچھا بتائیے آگے کیا فرمایا جا رہا ہے ؟
سنو سنو !!! آگے کہا جارہا ہے ۔
قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰي ذٰلِكُمْ اِصْرِيْ ۭ
فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ؟
خالقِ کائنات کیا فرما رہا ہے ؟
کیوں تم نے اقرار کیا پھرمزید فرمایا جا رہا ہے  اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ؟
سب انبیاء فرمانے لگے۔
قَالُوْٓا اَقْرَرْنَا  ۭ قَالَ فَاشْهَدُوْا وَاَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ  
سب نے عرض کی، ہم نے اقرار کیا
سب انبیاء اقرار کر چکے ہیں ۔۔۔۔محفل ابھی بھی جاری ہے ۔۔۔۔

قَالَ فَاشْهَدُوْا
فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ
اب ایک کو دوسرے پر گواہ بنایا جا رہا ہے ۔۔۔۔ کہا جا رہا ہے موسیٰ عیسیٰ پر گواہ ہو جاؤ ۔۔۔۔ابراہیم   ہود کے گواہ بن جاؤ۔۔۔۔غرض سب ایک دوسرے کے گواہ بنا دئیے  گئے ۔۔۔۔۔
پھر مزید فرمایا :
وَاَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ
اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں۔
نوجوان !  اتنی سخت گواہی لیکن یہ گواہی کس بات پر  ؟
لَتُؤْمِنُنَّ: تم ضرور ایمان لاؤ گے
بِهٖ: اس پر
وَ: اور
لَتَنْصُرُنَّهٗ: تم ضرور مدد کرو گے اس کی۔
اب مدد کرنی ہے نبی کریم ﷺ کے دین کی ۔۔۔۔ختم نبوت ﷺ اور ناموسِ رسالت کا تحفظ اور دفاع کرنا ہے ۔۔
درویش کہتا چلا گیا ۔۔۔۔مدد کرو  ورنہ مدد نہیں کی جائے گی ۔۔۔۔۔
میلاد النبی ﷺ نام ہے یوم تجدیدِ عہد وفا کا ۔۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/IslamicResearchSociety/ )
ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بدایونی کی تحریر کردہ کتب ،مکتبہ انوارا لقرآن ، مصلح الدین گارڈن  ،03132001740 مکتبہ برکات المدینہ بہادرآباد اور مکتبۃ الغنی پبلشرز ن زد فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی سے حاصل کریں ۔03152717547

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا