ہم مایوس کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی
ہم مایوس کیوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی
مسلسل ٹال مٹول کے بعد اس نے مجھے بالاآخر اپنا چیک دے دیا
کچھ دیر کے لیے میرے جذبات ٹھنڈے ہوئے چیک لے کر بینک پہنچا ،کاؤنٹر پر چیک دیا تو کیشئیر نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ میں پیسےنہیں ہیں لہذا یہ چیک کیش نہیں ہو سکتا تو میرا بلڈ پریشر ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ۔۔۔۔
ہم جب اس طرح کی کیفیت سے دوچار ہوتے ہیں تو ہماری کیا حالت ہوتی ہے ۔۔۔ذرا سوچئیے
اسی طرح سے جب قوم منبر سے ۔۔۔۔مسندتدریس سے ۔۔۔۔۔چوک پر کھڑے لیڈر کی تقریر سے ۔۔۔۔۔اقتدار پر براجمان حکمرانوں کے وعدوں کے چیک دیکھتے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ اس عمل سے خالی دیکھتے ہیں تو قوم کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔کبھی یہ حکمرانوں کے خلاف دھرنوں اور احتجاج کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو کبھی مولویت کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنے لگتا ہے ۔۔۔۔
جب ہمارے اکاؤنٹ میں ہمارے قول کے مطابق عمل کا کیش نہیں ہوتا تو بسا اوقات نتائج بہت بھیانک نکالتے ہیں ۔
ہم یہ کر دیں گے ۔۔۔۔۔ہم وہ کر دیں گے ۔۔۔۔
ٹرمپ کی ایسی کی تیسی ۔۔۔۔۔۔۔۔بچہ بچہ کٹ مرے گا رام مندر نہیں بنے گا ۔۔۔۔۔۔۔
ختم نبوت ﷺاور ناموسِ رسالت ﷺپر جذبا تی تقریریں اور عمل کا ا کاؤنٹ خالی ۔۔۔۔نتائج معلوم ہیں کیا نکلیں گے ؟
لوگ دین سے بیزا ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔
قرآن کیا کہتا ہے ؟
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا القرآن ۳۳: ۶۰
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو
احتجاجی دھرنے اور مایوسی کا شکار ہو جاتی ہے ہماری قوم ۔۔۔۔۔۔۔ہم اپنی قوم کو کیا دے رہے ہیں ؟
ہمارے دعوے ایسے ہی ہوتے ہیں ’’ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے ‘‘اور سیکولر قوتیں عوام کی گمراہی کے تمام سامان کرتی رہتی ہیں ۔۔۔۔۔میڈیا کے ذریعے ۔۔۔۔ارباب ِ اقتدار کے ذریعے وہ ہر کھیل کھیلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے بلند و بانگ دعوے ۔۔۔۔اکثر ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں ۔۔۔
آپ جو بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صرف وہ بات کہیے جو کر سکتے ہو ں ۔۔۔۔۔
آپ کا عمل سے خالی اکاؤنٹ اور دعووں کا چیک قوم میں مایوسی کا پریشر بڑھا دے گا۔
https://www.facebook.com/IslamicResearchSociety/ )
ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بدایونی کی تحریر کردہ کتب ،مکتبہ انوارا لقرآن ، مصلح الدین گارڈن ،03132001740 مکتبہ برکات المدینہ بہادرآباد اور مکتبۃ الغنی پبلشرز ن زد فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی سے حاصل کریں ۔03152717547
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں