وھب بن منبہ
حضرت سیدنا وھب بن منبه(رحمةالله تعالى عليه):
آپ تابعین میں سے تھے۔
نہایت سمجھدار ،بردبار اور بےوقوفوں کو خود سے دور رکھنے والے تھے
آپ سے روایت ہے کہ
حضرت سیدنا داؤد (عليه السلام) نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:
اےاللہ !
اگر میں تجھے تلاش کروں تو کہاں پاؤں گا؟
اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:
اُن کے پاس جن کے دل میرے خوف سے ٹوٹ چکے ہیں۔
آپ ہی سے مروی ہے کہ
سیدنا دانیال (عليه السلام) نے فرمایا:
افسوس ہے اس زمانے پر جس میں نیک لوگ تلاش کرنے کے باوجود نہ ملیں گے،
اگر ہوں بھی تو صرف اتنے جیسے کٹی ہوئی کھیتی کے بعد بچ جانے والےخوشے یا توڑے ہوئے انگوروں کے بعد بچ جانے والے چند دانے عنقریب ان پر رونے اور نوحے کرنے والیاں آنسو بہائیں گی۔
از
شہریار
11-دسمبر-2017
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں