مولوی کے جرائم از سالار سکندر
مولوی کے سپیکر کی فریکوئنسی کی وجہ سے آج تک پرویز ہود بھائی مریخ پر نہ جا سکا۔۔۔۔ یہ مولویوں کی تقریر کی وجہ سے ہی پاکستان قرض میں ڈوبا ہوا ہے یہ مسجد اور مدرسوں میں چندے کی صندوقچی لگی ہوئی ہے نا اس میں آئی ایم ایف کا ہی تو ہاتھ ہے ملک کو تباہ کر کے رکھ کے دیا ، یہی داڑھیوں والے ہی تو ہیں جنہوں نے مشورہ کیا تھا کہ ترکی کے صدر کی بیوی کا ہار کیسے مارنا ہے
موبائل کارڈ میں کٹنے والے 25 روپے سے انہی کے حجروں میں عیاشیاں ہوتی ہیں سوئس بینک نہ ہوتے تو پتہ نہیں یہ مولوی اتنے پیسے کہاں رکھتے۔۔۔۔
یہ اربوں کے اثاثے رکھنے والے مولوی یہ ٹیکس چور مولویوں نے ملک کو دیا کیا ہے بجلی کے بلوں پر اضافی چارجز ان مولویوں کی ہی تو سازش ہے ورنہ کیا تھر میں بھوکے بچے مرتے؟ پوچھو تو زرا ان ملاوں کو خود تو ناشتے میں لوازمات اڑاتے ہیں
شکر ہے ہم عیسائیوں کے سکولز میں پڑھے اگر مدرسوں میں پڑھتے تو ہم بھی ایسے کرتے
طالب دعا
سالار سکندر
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں