رسول اللہ کے پیکر مقدس کی رنگت تحریر :  احتشام فاروقی

 #رسول اللہ کے پیکر مقدس کی رنگت
تحریر :  #احتشام_فاروقی
5_11_2017

حضرت #عائشہ فرماتی ہیں 
کان انورھم لونا
کہ آپ رنگ کے لحاظ سے تمام لوگوں سے #پرنور تھے

#حضرت_انس فرماتے تھے
کان رسول اللہ احسن لونا
حضور ﷺ رنگت کے اعتبار سے سب لوگوں سے زیادہ حسین تھے

آپ ہی سے روایت ہے
کان رسول اللہ ازھر اللون
حضور ﷺ کا رنگ سفید چمکدار تھا

آپ ہی سے روایت ہے
ولا بالابیض الامھق و لیس بالادم
آپ کا رنگ نہ تو بالکل سفید اور نہ ہی گندمی تھا

حضرت #ابو_طفیل فرماتے ہیں
کان ابیض ملیحا مقصدا
کہ  حضور ﷺ کا رنگ مبارک سفید ، جاذب نظر ، اور قد میانہ تھا

#حضرت_علی فرماتے ہیں
کان رسول اللہ ابیض مشربا بحمرة
حضور ﷺ کا رنگ سفیدی اور سرخی کا حسین امتزاج تھا

ابو امامہ باھلی فرماتے ہیں
کان ابیض تعلوہ حمرة 
کہ حضور ﷺ کا رنگ سفیدی اور سرخی کا حسین مرقع تھا

#حضرت_ابوہریرہ فرماتے ہیں
ابیض کانما صیغ من فضة 
حضور ﷺ سفید رنگت والے تھے گویا آپ ﷺ کا جسم مبارک چاند سے ڈھالا گیا ہو
 

Comments

Popular posts from this blog

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا