لیلۃ القدر اورشب میلاد النبی
#لیلةالقدر اور #شب_میلاد_مصطفٰی ( 12 ربیع الاول کی رات)
#سوال
کیا لیلةالقدر افضل ہے یا جس رات نبی اکرم صلی الله علیہ و سلم کی #ولادت ہوئی وہ رات افضل ہے؟
#جواب
#امام_قسطلانی علیہ الرحمہ اس سوال کا جواب دیتے ہوئےفرماتے ہیں.
آپ صلی الله علیہ و سلم کی #ولادت کی رات افضل ہے اور اِس کی تین وجوہ ہیں.
1: میلاد شریف کی رات نبی اکرم صلی الله علیہ و سلم کے #ظھور کی رات ہے اور لیلةالقدر آپ صلی الله علیہ و سلم کو #عطا کی گئی اور جس چیز کو ذات (نبی اکرم) کی وجہ شرف حاصل ہوا وہ اُس ذات (نبی اکرم) سے زیادہ شرف والی نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ اُس ذات (نبی اکرم) کو عطا کی گئی اس اعتبار سے #میلاد کی رات #افضل ہے.
2: لیلةالقدر کو #شرف اس لئے حاصل ہے کہ اس میں #فرشتے اترتے ہیں اور #میلاد_شریف کی رات اس لئے افضل ہے کہ اس میں نبی اکرم صلی الله علیہ و سلم #جلوہ_گر ہوئے اور جس ذات (نبی اکرم) کی وجہ سے میلاد شریف کی رات مشرف ہوئی وہ ذات (نبی اکرم) اُن (فرشتوں) سے افضل ہے جن کے ذریعے لیلةالقدر کو شرف حاصل ہوا. یہی زیادہ صحیح پسندیدہ قول ہے.
3: شب قدر میں صرف #امتِ_محمدیہ پر فضل خداوندی ہوتا ہے جب کہ میلاد شریف کی رات تمام #مجودات (مخلوقات) پر #فضل فرمایا کیونکہ اللہ تعالٰی نے آپ صلی الله علیہ و سلم کو تمام جہانوں کیلئے #رحمت بنا کر بھیجا، پس اس طرح تمام مخلوق کو #نعمت حاصل ہوئی لہذا یہ #رات (میلاد شریف کی رات) #افضل قرار پائی.
#المواہب_الدنیة_جلد_1_صفحہ_91 (مترجم)
#عتیق_الرحمٰن_نوشاہی
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں