حالت بیماری ، مریض کی عیادت ،دم اور رسول اللہ ﷺ کے معمولات تحریر احتشام فاروقی
#حالت بیماری ، مریض کی عیادت ،دم اور #رسول اللہ ﷺ کے معمولات
#تحریر_احتشام_فاروقی
#جمعرات_8_11_2017
واذا مرضت فھو یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ہی شفا دیتا ہے
#انسان_کا_بیمار_ہونا
حضرت #ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
من یرد اللہ بہ خیرا یصب منہ
کہ اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے مصیبت دیتا ہے
#بیماری_پر_اجر
ابو سعید رسول اللہ ﷺ سے رویت کرتے ہیں
ما یصیب المسلم من نصب و لا وصب ولا ہم ولا حزن ولا اذی ولا غم حتی الشوکة یشاکھا الا کفر اللہ بھا من خطایاہ
کہ مسلمان کو تکلیف ، بیماری ، غم، و رنج، ایذائے غم حتی کہ جو اسے کانٹا لگتا ہے اس کے ذریعے اللہ اس کی خطائیں مٹا دیتا ہے
#رسول_اللہ_ﷺ_کی_بیماری_کی_حالت_میں_معمولات
آپ ﷺ جب بیمار ہوتے تو خود اپنے آپ کو دم فرماتے
کان النبی اذا استکی نفث علی نفسہ و مسح عنہ بیدہ
رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو اپنے اوپر آیات تعوذ (چہار قل ) پڑھتے اوراپنا ہاتھ وہاں پھیرتے ،
#کسی_کے_بیمار_ہونے_پر_رسول_اللہ_کا_اسکی_عیادت_کرنا
اور رسول اللہ جب کوئی بیمار ہوتا تو اسکی عیادت کے لئے بھی تشریف لے جاتے
اور حضرت ابن عباس سے رویت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک اعرابی کے پاس تشریف لے گئے اور
جب بھی آپ کسی کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے جاتے تو فرماتے
لا باس طھور
(کہ کوئی ڈر نہیں انشاء اللہ یہ بخار گناہوں کو صاف کرنے کے لیے ہے
تو آپ نے اسے بھی فرمایا
لا باس طھور انشاء اللہ
#گھر_والوں_کا_بیمار_ہونا_اور_آپ_کا_دم_کرنا
اور اگر گھر میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو اسے بھی دم کرتے
حضرت سیدہ عائشہ فرماتی ہیں
کان رسول اللہ ﷺ اذا استکی منا انسان مسحہ بیمینہ ثم قال اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاءک شفاء لایغادر سقما
کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ ﷺ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور فرماتے اے لوگوں کے رب ، بیماری دور فرما دے ،اسے شفاء دے دے ، ایسی شفاء جو بیماری نہ چھوڑے
اور اگر کسی شخص کا کچھ دکھتا یا اسے پھوڑا پھنسی اور زخم ہوتا تو نبی کریم آپ دعا فرماتے
بسم اللہ تربة ارضنا بریقتہ بعضنا لیشفی سقیمنا باذن ربنا
رسول اللہ کی دعائیں جنکو آپ پڑھ کر دم فرماتے تھے
1#آپ آیات تعوذ پڑھ(قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس) پڑھ کر دم فرماتے
2آپ مریض سے فرماتے
لا باس طھور انشاء اللہ
3 آپ بسم اللہ تربة ارضنا بریقتہ بعضنا لیشفی سقیمنا باذن ربنا" پڑھتے
4 آپ مریض پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور فرماتے
اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاءک شفاء لایغادر سقما
5 آپ یہ دعا بھی فرماتے
اسئل اللہ العظیم رب العرش العظیم
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں