حضرت سیدنا طاؤس بن کیسان یمانی: از شہر یار
حضرت سیدنا طاؤس بن کیسان یمانی:-
آپ تابعین میں سے ہیں۔آپ بیدار مغز،فقیہ اور نیکوکاروعبادت گزار تھے۔آپکا تعلق یمن کے پہلےطبقے سے تھا جس کے بارے میں آپ(علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا تھا: ایمان تو یمن والوں کا ہے۔حضرت سیدنا ابن شوذب(رحمةالله تعالى عليہ) فرماتے ہیں:میں 105 ہجری مکہ مکرمہ میں آپ کے جنازے میں تشریف لے گیا تو لوگ فرما رہے تھے:اللہ ان پر رحم فرمائے : انھوں نے 40 حج کئے تھے۔حضرت سیدنا عبدالرزاق(رحمة الله عليہ)اپنے والد محترم سے روايت كرتےہيں:آپ(علیہ رحمة المنان) ايک بار ابرآلود ٹھنڈی صبح میں نماز پڑھ رہے تھے سجدے کی حالت میں تھے کہ حجاج بن یوسف کا بھائی محمد بن یوسف وہاں سے گزرا، اس نے عمدہ قسم کی ساگون لکڑی(کا عصا)اور سبز رنگ کی شال منگوائی آپ کی خدمت میں پیش کی جب آپ نے سلام پھیرا اور اس چیز کو دیکھا تو آپ کو کپکی طاری ہو گئ اور اسکی طرف توجہ کیے بغیر اپنے گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔
از
شہریار
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں