امام احمد رضا خان ماحی بدعت از مفتی منیب الرحمن
#مفتی_منیب_الرحمٰن زید مجدہ فرماتے ہیں :
میں امام احمد رضا قادری سے محبت کے دعویداروں سے ببانگ دہل یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اُن کی زندگی #بدعات_و_منکرات کے سدباب میں گزری، ہم انہیں بجاطور پر #حامئ_سنت اور #ماحی_بدعت یعنی سنتِ مصطفٰی صلی الله علیہ و سلم کا احیاء اور بدعاتِ ضالہ کو مٹانے والا کہتے ہیں، لیکن اس شعبے میں ہمارے #واعظین_و_خطباء ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تیار نہیں، کیونکہ اس پر وہ #داد_و_تحسین نہیں ملتی جو #عشق_مصطفٰی کے عنوان سے ملتی ہے، سو اصل مسئلہ سادہ لوح مسلمانوں کی عقیدت کو مہمیز دے کر #نذرانے_سمیٹنا اور #مارکیٹ_بنانا ہے، اُن کو میرا #مشورہ ہے کہ مارکیٹ میں کبھی مندی بھی آجاتی ہے، سو کچھ وقت اس #ذمہ_داری کو بھی پورا کیا کریں_
علمائے حق کی سہل پسندی کے سبب ان بدعات و منکرات اور خرافات کو #اہلسنت_و_جماعت سے جوڑ دیا گیا ہے، یہ بھی اپنی جگہ #علمی_خیانت اور زیادتی ہے_
اس لئے میں امام اہلسنت کی #تعلیمات کی طرف #متوجہ کرتا رہتا ہوں_ #مخالفین اس حد تک آگے چلے گئے کہ عربی میں کتابیں لکھ کر عالم عرب میں پھیلائیں اور ان میں اہلسنت و جماعت کو #قبوری یعنی قبر پرست کے طور پر متعارف کرایا گیا، جبکہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے " اور تمہیں کسی قوم کی عداوت اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم انصاف کا دامن چھوڑ دو، انصاف کرو (کیونکہ) یہی تقوٰی کے قریب ترین (شعار) ہے، (المائدہ،8)_ "
ماخوذ از
#زاویہ_نظر_روزنامہ_دنیا_11_نومبر_2017ء
#عتیق_الرحمٰن_نوشاہی
Comments
Post a Comment
اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے؟
کمنٹ بوکس میں درج کر دیں