عقیدہ ختم نبوت از عتیق الرحمن نوشاہی

#عقیدہ_ختمِ_نبوت (1)

#الله_رب_العزت ارشاد فرماتا ہے :

ما كان محمد ابا احد من رجالكم و لكن الرسول الله و خاتم النبيين و كان الله بكل شيئ عليما
#الاحزاب_40

#ترجمہ

محمد  تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں، ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے، اور اللہ سب جانتا ہے.
#کنزالایمان

1: #صدرالافاضل_مولانا_نعیم_الدین_مرادآبادی علیہ الرحمہ اس آیت کئ #تفسیر میں لکھتے ہیں:

یعنی #آخرالانبیاء کہ نبوت آپ پر ختم ہوگئی، آپ صلی الله علیہ و سلم  کی نبوت کے بعد کسی کو نبوت نہیں مل سکتی. حضور صلی الله علیہ و سلم کا آخرالانبیاء ہونا #قطعی ہے.
جو حضور کی نبوت کے بعد کسی اور کو نبوت ملنا ممکن جانے وہ #ختم_نبوت کا #منکر اور #کافر، #خارج_از_اسلام ہے.

#تفسیر_خزائن_العرفان_صفحہ_783_مكتبةالمدینة

2: #مفتی_احمد_یار_خان_نعیمی اس آیت کی #تفسیر میں لکھتے ہیں :

اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضور صلی الله علیہ و سلم کے بعد کوئی #نبی نہیں بن سکتا، جو اب کسی نبی کا آنا یا اس کا #امکان مانے تو وہ #مرتد ہے جیسے #لا_اله_الا_الله سے معلوم ہوا کہ #خدا کے سوا کوئی #معبود نہیں ہوسکتا ایسے ہی #لا_نبی_بعدی سے معلوم ہوا کہ #حضور صلی الله علیہ و سلم کے بعد کوئی #نبی نہیں بن سکتا.

#تفسیر_نور_العرفان_صفحہ_509_نعیمی_کتب_خانہ

#عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

Comments

Popular posts from this blog

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا