قندیل بلوچ اور ایک مزدور لڑکی

دو لڑکیوں کی کہانی ۔۔۔۔۔۔ !

ایک کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔ سوشل میڈیا پر نیم برہنہ ہوکر آتی تھی۔ سکینڈلز شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ۔
کسی نے قتل کردیا۔ آج بھی میڈیا اسکو بھولنے کے لیے تیار نہیں۔ آج بھی اس پر بڑے بڑے اخبارات خصوصی مضامین لکھ رہے ہیں۔
قتل کے الزام میں باثر اور طاقتور شخصیات بھی گرفتار ہوئیں۔ میڈیا آج بھی اس کو انصاف دلانے کے لیے بےتاب ہے۔

دوسری کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے تھا۔ مزدوری کرتی تھی۔ سر سے چادر نہیں ہٹاتی۔
اسکو کسی نے جیتے جی مار دیا۔ مکمل برہنہ کر کے پورے گاؤں میں گھمایا۔ زمین پر گھسیٹا۔ یقیناً قتل سے زیادہ بڑا ظلم کیا۔

لیکن میڈیا پر شائد ایک آدھ پٹی چلی ہو بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا کیوں؟؟

جو خود کو برہنہ کرتی تھی تمام تر ہمدردیاں اس کے ساتھ
جسکو زبردستی کیا گیا اسکا کوئی تذکرہ نہیں۔

شائد ہم ہلاک ہوچکے ہیں۔ مکمل طور پر بے حس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہدخان

Comments

Popular posts from this blog

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا