بیماری

بیماری

#مفتی_امجد_علی_اعظمی (صاحب بہار شریعت)  لکھتے ہیں :

بیماری بھی ایک بہت بڑی #نعمت ہے، اس کے منافع بےشمار ہیں، اگرچہ آدمی کو بظاہر اس سے #تکلیف پہنچتی ہے مگر حقیقتاً #راحت_و_آرام کا ایک بہت بڑا #ذخیرہ ہاتھ آتا ہے. یہ ظاہری بیماری جس کو آدمی بیماری سمجھتا ہے، حقیقت میں #روحانی_بیماریوں کا ایک بڑا زبردست #علاج ہے.

حقیقی بیماری امراض روحانیہ ہیں کہ یہ البتہ بہت #خوف کی چیز ہے اور اسی کو #مرض_مہلک سمجھنا چاہئے۔ بہت موٹی سی بات ہے جو ہر شخص جانتا ہے کہ کوئی کتنا ہی #غافل ہو مگر جب مرض میں مبتلا ہوتا ہے تو کس قدر خدا کو #یاد کرتا اور #توبہ_و_استغفار کرتا ہے اور یہ بڑے رتبہ والوں کی شان ہے کہ #تکلیف کا بھی اسی طرح #استقبال کرتے ہیں جیسے #راحت کا، مگر ہم جیسے کم سے کم اتنا تو کریں کہ #صبر_و_استقلال سے کام لیں اور #جزع_و_فزع کرکے آتے ہوئے #ثواب کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اتنا ہر شخص جانتا ہے کہ #بےصبری سے آئی ہوئی #مصیبت جاتی نہ رہے گی پھر اس بڑے #ثواب سے #محرومی دوہری مصیبت ہے۔

بہت سے #نادان بیماری میں نہایت #بےجا_کلمے بول اٹھتے ہیں بلکہ بعض #کفر تک پہنچ جاتے ہیں معاذالله۔ الله کی طرف #ظلم کی نسبت کردیتے ہیں، یہ تو بالکل ہی #خَسِرَالدُّنْیَاوَالْاٰخِرَۃَ (یعنی دنیا و آخرت میں نقصان اٹھانے والوں کی طرح)  کے #مصداق بن جاتے ہیں. 

#بہارشریعت_جلد_1_حصہ_4_صفحہ_799مكتبةالمدينة

#عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا