استغاثہ اور استعانت از_احتشام فاروقی

استغاثہ اور استعانت
از_احتشام فاروقی
سوال : استغاثہ کا معنی کیا ہے ؟
جواب : استغاثہ کا مطلب ہے کہ بندے کا کسی مصیبت اور مشکل میں واقع ہونے کے وقت ایسی ہستی سے امداد اور دستگیری طلب کرنا جو اس کی حاجت یوری کرے اور مشکل آسان کرے

مخلوق سے مدد مانگنا
سوال : کیا اللہ تعالی کی مخلوق سے امداد مانگی جاسکتی ہے ؟
جواب ہاں!  اللہ تعالی کی مخلوق سے سبب اور واسطہ ہونے کی حثیت سے امداد طلب کرنا جائز ہے کیونکہ امداد حقیقة تو اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے امداد کے اسباب اور واسطے بھی پیدا نہیں کیے ، اسکی دلیل رسول اللہ کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی اس وقت تک بندے کی مدد فرماتا ہے جب تک بندہ اپنء بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے
واللہ فی عون العبد ماکان العبد فی عون اخیہ (1)
کہ اللہ تعالی اس وقت تک بندے کی مدد فرماتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے
اور دوسری حدیث میں فرمایا کہ
وان تغیثوا الملھوف و تھدوا الضال  (2)
 کہ مصیبت زدہ کی مدد کرو اور گم کردہ کی رہنمائی کرو

مذکورہ بالا احادیث میں سرکار دوعالم نے امداد کرنے کی نسبت بندے کی طرف فرمائی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین فرمائی
اس مزید چند ایک دلائل ملاحظہ فرمائیں
امام بخاری کتاب الزکوة میں رویت کرتے ہیں ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا :قیامت کے دن سورج قریب ہوجائے گا ، یہاں تک کہ پسینے آدھے کان تک پہنچ جائیں گے ، لوگ اس حالت میں حضرت آدم پھر حضرت موسی پھر سید العالمین حضرت محمد مصطفی سی مدد طلب کریں گے...(3)

اور امام،طبرانی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی آدمی راستے سے بھٹک جائے یا امداد کا طلب گار ہو ، یا وہ ایسی زمین میں جہاں کوئی غمگسار نہ ہو تو کہے
یا عباد اللہ اغیثونی" اور ایک روایت میں ہے
یا عباد اللہ اعینونی (4)
کہ اے اللہ کے بندو میری مدد کرو
کیونکہ اللہ تعالی کے کچھ ایسے بندے ہیں جنہیں تم نہیں دیکھتے

اس حدیث میں صراحت یہ ہے کہ اللہ تعالی کے ایسے بندوں سے مدد طلب کرنا اور انہیں ندا کرنا جائز ہے جو غائب ہوں...

حولہ جات
1: صحیح مسلم ، 345/ 2 کتاب الذکر : باب فضل الاجتماع علی تلاوة القرآن و الذکر
2: ابو داؤد 308/2 ، کتاب الادب : باب الجلوس بالطرقات
3 : البخاری 199/1 ، کتاب الزکوة: باب من سال الناس تکثیرا
4: الکبیر امام طبرانی  ، 217/10

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا