علماء اُمت کے چارہ گر تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی

علماء اُمت کے چارہ گر   
تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی
منبر پر رونق افروز خطیبانِ اسلام ! ۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج اسلام کی غربت پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہے   ۔۔۔۔اسلام کے خلاف اغیار کی سازشیں اپنوں کی بے حسی اور قیادت کا بد ترین فقدان یقینا ً آپ سب سے پوشیدہ نہیں ۔۔۔۔۔
میڈیا کی یلغار ۔۔۔۔تعلیمی نصاب کی بد حالی ۔۔۔۔قوم کی بد اعمالی ۔۔۔۔۔فرقہ واریت کا عفریت ۔۔۔اغیار کے مادیت سے لبریز تعلیمی سلسلے اور نہ جانے کتنے پوشیدہ و ظاہر اور خاموش دشمنوں سے اسلام اور اہلِ اسلام نبردآزماہیں  ۔
مسلمانوں کی نگاہ اپنے رہبروں کو تلاش کرتی ہے مگر دور تک انہیں کوئی رہبر دکھائی نہیں دیتا ۔۔۔۔یہ اُمت  مذہبی قیادت، مذہبی جماعتوں سے مایوس ہو کر میدان سیاست میں  سیکولر اور لبرل قیادت کی جانب دیکھتے ہیں شاید یہاں ان کے دکھوں کا کوئی مداوا کر دے مگر یہاں تو نفسا نفسی اور خود غرضی کا عالم ہی عجیب ہے ۔۔۔۔ان کی نگاہ میں تو شرم وحیاء نام کی کوئی شئے باقی بھی نہیں رہی ۔۔۔۔۔
رہی سہی کسر ہم نے  خود کو سیاست سے دور رکھ کر کر دی ۔۔۔۔۔ہم نے بس  عبادت کو مکمل دین سمجھ لیاورا معذرت  عبادت بھی مخصوص ۔۔۔۔۔
اے مرے چارہ گر ترے بس میں نہیں معاملہ
صورت حال کے لیے واقف حال چاہئے
اہلِ اسلام اپنی تمام تر غربت کے باوجود ہر جمعہ کو منبر پر براجمان خطیب کو دیکھتے ہیں ۔۔۔۔شاید اس منبر پر موجود خطیب  ان کے دکھوں کا مداوا کر دے گا ۔۔۔۔ان کو ہر لمحے ڈسنے والے  زہریلے خوف کا تریاق مہیا کر دے گا ۔۔۔۔۔لیکن وہاں سے  یہ جمعہ پڑھتا ہے اور مایوس لوٹ جاتا ہے اگلے جمعہ کو مسلمانوں کا ایک اجتماع پھر مسجد میں جمع ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔ مسجد کا چندا ،مسجد کے مسائل کا اعلان ہوتا رہتا ہے لیکن عوام الناس  کے مسائل کا حل منبر سے نہیں  ملتا ۔۔۔۔
کس سے امید کریں کوئی علاج دل کی
چارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا
اے اسلام کے درد مند خطیبو!
مایوسی کی راکھ میں دبی چنگاری کسی بھی لمحے بجھ جائے گی اسے بجھنے مت دیجیے ۔۔۔۔آپ ان کے معاشرتی مسائل حل کیجیے
وہ کہیں یہ نہ سوچیں
وہ دل نواز ہے لیکن نظر شناس نہیں
مرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں
انہیں مسجد میں صرف نماز پڑھنے کی دعوت نہیں دیجیے بلکہ ان کے ساتھ مل کر لوگوں کو معاشرتی فلاح کا پیغام بھی دیجیے اور یہ اسلام کا ہی پیغام ہے ۔۔۔۔چند لوگوں کو ساتھ ملائیےنماز کے بعد تجاوزات کے خلاف آپ خود عملی اقدام کیجیے ۔۔۔۔نیکی کی دعوت میں اس کو بھی شامل کیجیے۔۔۔۔لوگوں کو بتائیے اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا
راستے کشادہ کر و
پتھر اور کانٹا ہٹانا بھی ثواب کا کام ہے ۔۔۔۔۔آپ کی دعوت پر اگر محلے میں تجاوزات ہٹنا شروع ہو گئیں تو اس کارِ خیر کا ثواب آپ کے اکاؤنٹ میں جمع  ہو گا ہی لیکن شاید بہت سے لوگ بہت سے حادثات سے محفوظ ہوجائیں ۔
کسی کے اوپر قرض ہے اور وہ پریشان ہے تو کسی مخیر شخص سے یا زکواۃ کی  رقم سے اس کا قرض اتروا دیجیے ۔۔۔۔یقین جانیے وہ آپ کا غلام ہوجائے گا پہلے وہ مسجد آتا نہیں تھااب وہ مسجد سے جانا پسند نہیں کرے گا ۔۔۔۔کسی کی بیٹی جوان ہے تو اس کے رشتے کی کوشش کیجیے ۔۔۔۔اور لوگوں کے جو مسائل ہیں  گلی کے محلے کے پانی کا ہو یا سیوریج کا  نوجوانوں پر مشتمل ٹیم بنا دیجیے اور اسے لیڈ کیجیے ۔۔۔۔ہفتہ صفائی کا اہتمام کیجیے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا صفائی نصف ایمان ہے ۔۔۔۔چند ماہ میں ہی آپ کے محلے کا نقشہ پلٹ جائے گا۔۔۔۔
اے وارثانِ انبیاء ! تم انسان ہو مجھے معلوم ہے یہ کمینی دنیا تمہیں اپنی جانب کھینچتی ہے حالانکہ یہ بہت حقیر ہے کوشش کرنا انبیاء کرام کے اسوہ پر عمل کر سکو  انبیاء کرام کی زندگی تمہارے لیے نمونہ عمل ہے نبی کریم ﷺ کا اسوہ ٔ تمہارے لیے نمونہ عمل ہے ۔۔۔۔
یقین جانو ! لبرل ازم اور سیکولر ازم کا بھیڑیا  رسول اللہ ﷺ کی امت کو چیر پھاڑ کر رکھ دینا چاہتا ہے ۔۔۔۔تم اس کو ان سے بچا لو اگر تم نے اپنی ذ مہ داری نہ نبھائی تو ان دکھیارے لوگوں کو۔۔۔ ان مظلوم لوگوں کو جو جہالت کے سبب ، خودغرضی کی بھٹی میں جل رہے ہیں ۔۔۔۔کوئی بھی مکار  بھیڑیا اپنے   جال میں پھانس لے گا ۔۔۔۔محبت پیش کیجیے محبت واپس ضرور ملتی ہے ۔۔۔۔
آسانیاں تقسیم کیجے ۔۔۔آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔
https://www.facebook.com/IslamicResearchSociety/ )
ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بدایونی کی تحریر کردہ کتب ،مکتبہ انوارا لقرآن ، مصلح الدین گارڈن  ،03132001740 مکتبہ برکات المدینہ بہادرآباد اور مکتبۃ الغنی پبلشرز ن زد فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی سے حاصل کریں ۔03152717547

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا