نوجوان لکھاریوں کو کیا پڑھنا چاہیے؟*

*نوجوان لکھاریوں کو کیا پڑھنا چاہیے؟*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کچھ نوجوانوں نے استفسار کیا ہے کہ اُردو غیر افسانوی نثر کی کون سی کتابیں پڑھنا مفید ہوگا تاکہ اُن کی اپنی تحریر میں سلاست اور روانی پیدا ہو سکے۔ نیز وہ اُردو نثر کے مختلف اسالیب سے آشنا ہوسکیں۔ مجھے اس سوال سے بہت خوشی ہوئی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ وسیع مطالعے کے بغیر ہمارے نوجوان اردو زبان پر کماحقہ عبور حاصل نہیں کرسکیں گے اور اگر ان کی تحریر کی زبان غیر مؤثر ہو گی تو ان کے دلائل بھی اپنا وزن کھو بیٹھیں گے۔

یہ غلط فہمی بھی دور کرلیں کہ اُردو ادب کے بارے میں صرف اسی استاد کی رائے مستند ہوگی جس نے اردو ادب میں ایم اے کر رکھا ہو گا۔ ممکن ہے کہ اُردو کے خزانے آپ کو انگریزی یا سائنس کے اساتذہ میں مل سکیں۔ اسی طرح افسانوی نثر کے شناور بالکل مختلف ہوں گے۔ شعر کی دنیا البتہ الگ ہے اور یہاں اس سے بحث نہیں ہو رہی۔ فہرست سازی کتب کی ہو یا اساتذہ کی، اس میں سہو اور غلطی کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔
خاکسار ایک مبتدی ہے اور اس کی رائے محض ایک ابتدائی نصابی خاکے کی حیثیت رکھتی ہے۔ میں تو اس امید پر کچھ نام تجویز کرنے کی جسارت کررہا ہوں کہ ہمارے نوجوان اردو ادب کے ان جواہر پاروں سے آشنا ہوں گے تو ان کا ذوق جاگے گا اور پھر وہ اپنی ذاتی جستجو کی مدد سے نئے نئے موتی اور گوہر نکال لائیں گے۔

۱ـ خطوط غالب ، غالب
۲ـ آب حیات ، محمد حسین آزاد
۳ـ مضامین فرحت اللہ بیگ ، فرحت اللہ بیگ
٤ـ ذاکر صاحب ، رشید احمد صدیقی
۵ـ مَن و یزداں ، نیاز فتح پوری
٦ـ فکرِ اقبال ، خلیفہ عبدالحکیم
۷ـ نسخہ ہائے وفا ، داؤد رہبر
۸ـ بنام صحبت نازک خیالاں ، ڈاکٹر آفتاب احمد
۹ـ روشنائی ، سید سجاد ظہیر
۱۰ـ عام فکری مغالطے ، علی عباس جلالپوری
۱۱ـ نوید فکر ، سید سبط حسن
۱۲ـ یاران کہن ، عبدالمجید سالک
۱۳ـ حرف و حکایت ، چراغ حسن حسرت
١٤ـ صلیبیں مرے دریچے میں ، فیض احمد فیض
١٥ـ چراغوں کا دھواں ، انتظار حسین
١٦ـ غُبارِ خاطر ، ابوالکلام آزاد
۱۷ـ افکارِ پریشاں ، رستم کیانی
۱۸ـ رزم زندگی ، ڈاکٹر مبشر حسن
۱۹ـ یادوں کا سفر ، اخلاق احمد دہلوی
۲۰ـ مقالات سراج منیر ، سراج منیر
۲۱ـ خد و خال ، آغا بابر
۲۲ـ قطرے میں دریا ، انتظار حسین
۲۳ـ گنجے فرشتے ، سعادت حسن منٹو
٢٤ـ خشک چشمے کے کنارے ، ناصر کاظمی
۲۵ـ جو ملے تھے راستے میں ، احمد بشیر
٢٦ـ مضامین ، صفدر میر
۲۷ـ یادیں اور تاثرات ، عاشق حسین بٹالوی
۲۸ـ لکھتے رہے جنوں کی حکایت ، الطاف گوہر
۲۹ـ ناصر کاظمی، ایک دھیان ، شیخ صلاح الدین
۳۰ـ پطرس کے مضامین ، پطرس بخاری
۳۱ـ راہ ساز ، ڈاکٹر فاخر حسین
۳۲ـ آبِ گُم ، مشتاق احمد یوسفی
۳۳ـ مکاتیب خضر ، محمد خالد اختر
٣٤ـ دنیا گول ہے ، ابن انشا
۳۵ـ شہاب نامہ ، قدرت اللہ شہاب
٣٦ـ اپنا گریباں ، سید امجد حسین
۳۷ـ بجنگ آمد ، کرنل محمد خان
۳۸ـ نیم رخ ، مجتبیٰ حسین
۳۹ـ مرقع غالب ، حمید احمد خان
٤٠ـ لاہور کا چیلسیا ، حکیم احمدشجاع
٤١ـ سفر نصیب ، مختار مسعود
٤٢ـ سلسلہ روز و شب ،
شیخ منظور الٰہی
٤٣ـ مشرق و مغرب کے نغمے ، میرا جی
٤٤ـ جہانِ دانش ، احسان دانش
٤۵ـ مجموعہ ، حسن عسکری
٤٦ـ یادوں کی سرگم ، مظفر علی سید
٤٧ـ اندازے ، فراق گورکھپوری
٤٨ـ دلّی جو ایک شہر تھا ، ملا واحدی
٤٩ـ یادوں کی بارات ، جوش ملیح آبادی
۵۰ـ خلافت و ملوکیت ، سید ابو الاعلیٰ مودودی
۵۱ـ قید یاغستان ، محمد اکرم
۵۲ـ چند ہم عصر ، مولوی عبدالحق
۵۳ـ خامہ بگوش کے قلم سے ، مشفق خواجہ
۵٤ـ بزم صبوحی ، اشرف صبوحی
۵۵ـ کالا پانی ، جعفر تھانیسری
۵٦ـ آہنگ بازگشت ، مولوی محمد سعید
۵۷ـ دجلہ ، شفیق الرحمن
۵۹ـ معیار ، ممتاز شیریں
٦٠ـ بزم شاہد ، شاہد احمد دہلوی
٦١ـ ہم سفر ، حمیدہ رائے پوری
٦٢ـ بارہ سنگھے ، عطاالحق قاسمی
٦٣ـ قوموں کے عروج و زوال کے اسباب ، آغا افتخار حسین
٦٤ـ گرد سفر ، اختر حسین رائے پوری
٦۵ـ اُردو کے بہترین خاکے ، مبین مرزا
٦٦ـ انیس ۔ سوانح ، نیئر مسعود
٦٧ـ سرگزشت،  ذوالفقار بخاری
٦٨ـ اختلاف کے پہلو ، جمال پانی پتی
٦٩ـ آپ بیتی ، حسن نظامی
۷۰ـ کل کی بات ، محمد کاظم
۷۱ـ داستانِ غدر ، ظہیر دہلوی
۷۲ـ ناقابل فراموش ، دیوان سنگھ مفتون
۷۳ـ جرنیلی سڑک ، رضا علی عابدی
۷٤ـ ناممکن کی جستجو ، حمید نسیم
۷۵ـ کمپنی کی حکومت ، باری علیگ

*(وجاہت مسعود کے کالم سے اقتباس)*

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا