امام احمد رضا خان ماحی بدعت از مفتی منیب الرحمن

#مفتی_منیب_الرحمٰن زید مجدہ فرماتے ہیں :

میں امام احمد رضا قادری سے محبت کے دعویداروں سے ببانگ دہل یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اُن کی زندگی #بدعات_و_منکرات کے سدباب میں گزری، ہم انہیں بجاطور پر #حامئ_سنت اور #ماحی_بدعت یعنی سنتِ مصطفٰی صلی الله علیہ و سلم کا احیاء اور بدعاتِ ضالہ کو مٹانے والا کہتے ہیں، لیکن اس شعبے میں ہمارے #واعظین_و_خطباء ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تیار نہیں، کیونکہ اس پر وہ #داد_و_تحسین نہیں ملتی جو #عشق_مصطفٰی کے عنوان سے ملتی ہے، سو اصل مسئلہ  سادہ لوح مسلمانوں کی عقیدت کو مہمیز دے  کر  #نذرانے_سمیٹنا اور #مارکیٹ_بنانا ہے، اُن کو میرا #مشورہ ہے کہ مارکیٹ میں کبھی مندی بھی آجاتی ہے، سو کچھ وقت اس #ذمہ_داری کو بھی پورا کیا کریں_
علمائے حق کی سہل پسندی کے سبب ان بدعات و منکرات اور خرافات کو #اہلسنت_و_جماعت سے جوڑ دیا گیا ہے، یہ بھی اپنی جگہ #علمی_خیانت اور  زیادتی ہے_
اس لئے میں امام اہلسنت کی #تعلیمات کی طرف #متوجہ کرتا رہتا ہوں_ #مخالفین اس حد تک آگے چلے گئے کہ عربی میں کتابیں لکھ کر عالم عرب میں پھیلائیں اور ان میں اہلسنت و جماعت کو #قبوری یعنی قبر پرست کے طور پر متعارف کرایا گیا، جبکہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے " اور تمہیں کسی قوم کی عداوت اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم  انصاف کا دامن چھوڑ دو، انصاف کرو (کیونکہ)  یہی تقوٰی کے قریب ترین (شعار)  ہے، (المائدہ،8)_ "

ماخوذ از
#زاویہ_نظر_روزنامہ_دنیا_11_نومبر_2017ء

#عتیق_الرحمٰن_نوشاہی

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا