علامہ اقبال بھی الیکشن ہار گئے تھے

کیا آپ جانتے هیں؟
علامہ اقبال 1937 میں لڑے جانے والا الیکشن ہار گئے تھے؟
اس وقت وہ برصغیر تو کیا دنیا میں ایک بڑے مفکر اور ویژنری مانے جاتے تھے۔
ایک واقعہ کافی مشہور ہے۔
کسی دور میں میاں معراج خالد کسی مسلم لیگی کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے۔ موصوف اتنے ایماندار تھے کہ مخالف کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں تھا تو اس نے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
" معراج خالد صاحب اتنے ایماندار ہیں کہ وہ پوری زندگی اپنے لیے کچھ نہ کرسکے آپ لوگوں کے لیے کیا کر لیں گے؟"
اور معراج خالد صاحب الیکشن ہار گئے smile emoticon:)
ڈاکٹر عبدالقدیر کو محسن پاکستان مانا جاتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ الیکشن لڑیں تو انکی ضمانت ضبط ہوجائے!!!
جمہوریت نے ہمیں ایک ایسا عجیب و غریب نظام دیا ہے جس میں ۔۔
سندھ کا منتخب وزیراعلی ایک غیر منتخب شخص کی ہدایات پر صوبہ چلا رہا ہے۔
پاکستان کا منتخب وزیراعظم ایک نااہل شخص کی ہدایات پر پورا ملک چلا رہا ہے۔
اور گمان غالب ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پاکستان کے مطلوب ترین شخص کی ہدایات پر چلایا جا رہا ہے.

Comments

Popular posts from this blog

قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

گستاخ رسول کو کتے نے برداشت نہ کیا